ساہیوال، ضلع کچہری سے پیشی بھگت کر گھر جانے والے محنت کش کے قاتل کو سزائے موت

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:02

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال مسز افشاں اعجاز صوفی نے پیشی بھگت کر ضلع کچہری سے گھر جانے والے موٹر سائیکل سوار محمد رفیق کے قتل کے جرم میں شکیل احمد ملزم کو سزائے موت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ایک لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو بطور معاوضہ ادائیگی ہوگی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو ملزموں محمد طفیل اور نذیر احمد کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا ۔

اثتغاثہ کے مطابق 2اکتوبر 2012کو جب محمد رفیق ضلع کچہری اوکاڑہ سے مقدمہ کی پیشی بھگت کر واپس موٹر سائیکل پر اپنے گھر آرہا تھا تو چک 5-52ایل کے قریب مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کرکے ملزموں نے محمد رفیق کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس یوسف والا نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں