نہر 9ایل میں کار گرنے سے ڈوب کر دوبئی پلٹ جاں بحق ، چار شدید زخمی ۔

پیر 26 ستمبر 2016 16:48

ساہیوال26ستمبر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 ستمبر۔2016ء)فتو والا ڈیرہ رحیم روڈ پر چک9-136 ایل کے قریب تیز رفتار کار نہر 9ایل میں گرنے سے ڈوب کر دوبئی پلٹ شاہد اختر جاں بحق ،چار افرادشدید زخمی جن میں ڈرائیور انصر کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوبئی سے شاہد اختر اپنے ایک دوست کی شادی پر آیا ہوا تھا کہ گزشتہ رات مہندی کی تقریب سے فارغ ہو کر ڈیرہ رحیم سے واپس چک 52جی ڈی نور شاہ جا رہے تھے کہ موڑ پر کار پر ڈرائیور کنٹرول نہ رکھ سکا اور کار نہر میں جا گری اور پانچ افراد ڈوب گئے جن میں سے چار کو بچا لیا گیا جبکہ شاہد اختر جاں بحق ہوا زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جن میں ڈرائیور انصر کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور اتفاقی حادثہ کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں