ساہیوال میں پولیوکے خلاف مہم شرو ع ، چار لاکھ اکتیس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) ضلعی ساہیوال میں پولیو کے خلاف مہم کے دوران 4لاکھ 31ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی تا کہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے -یہ مہم 26سے29ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران پولوی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین دیں گی -پولیو مہم کے آغاز پر ایک خصوصی تقریب قیوم ہسپتال میں ڈی سی او شوکت علی خاں کچھی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں موجود بچوں کے ساتھ ساتھ سفر کرنے والا بچہ بھی ویکسین پینے سے محروم نہ رہے تا کہ ملک سے اس مہلک بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جائے -انہوں نے غیر سرکاری تنظیمو ں،علماء کرام ،اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ ہر بچے کو ویکسین پلانے کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پولیو ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں -ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال حسین نے بتایا کہ ضلع میں موجود ہر بچے کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 867موبائل ،112فکسڈ اور 88ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں-۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں