ساہیوال ٹریفک حادثات 2 بچوں سمیت 4 جاں بحق،15 شدید زخمی

زخمیوں کو سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا ،چار کی حالت نازک

ہفتہ 24 ستمبر 2016 20:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور پندرہ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ یوسف والا نور شاہ روڈ چک 50جی ڈی کے قریب ایک موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر کے نتیجہ میں ایک چھ سالہ بچہ حسیب جاں بحق ، ذوالفقار اور اسکا باپ اللہ دتہ شدید زخمی ہوگئے۔ چک6-95آر ، چک9-91ایل اور کوٹ خادم علی شاہ میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک بچہ اختر تین سالہ جاں بحق جبکہ جاویداسکا باپ رمضان، ایک عورت تسلیم اسکا خاوند سیف اللہ ، محمد عاشق اسکی بیوی فاطمہ پچیس سالہ ، ارشادپچیس سالہ اسکا بھائی رضوان بیس سالہ شدید زخمی ہو گئے۔

فرید ٹاؤن میں موٹر سائیکل اور رکشہ کی ٹکر کے نتیجہ میں نوافراد ریاض احمد ، محمد علی ، مریم چالیس سالہ ، مہوش سات سالہ ، آمنہ تین سالہ ،یٰسمین پنتالیس سالہ ، عرشہ تئیس سالہ، شعیب چونتیس سالہ اور نصیر احمد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے نصیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔

(جاری ہے)

فرید ٹاؤن محمد پور روڈ پر چک 6-91آر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک نوجوان سائیکل سوار پہلوان کو ٹکر ماری جس سے وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس فرید ٹاؤن نے ڈرائیور محمد ندیم کو گرفتار کر لیا اور ٹریکٹر ٹرالی نمبر 811ایس ایل ایل بھی قبضہ میں لے لی ۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں