ساہیوال ، قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک،ایک فرار ہوگیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء ) ساہیوال میں قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 4 ڈاکو ایک بارات کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، جس پر ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں