ساہیوال، روڈ بلاک کر کے پولیس حراست سے ملزم چھڑانے کی کوشش ،12 افراد کیخلاف مقدمہ ،ایک گرفتار

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:45

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) پولیس تھانہ غلہ منڈی نے عارف والا موڑ کے پل نہر ساہیوال پر ٹریفک جام کر کے گرفتار ملزم فرحان کوچھڑانے کی کوشش کے الزام میں بارہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ایک ملزم اعجاز احمد گرفتار ۔حملہ آوروں نے پولیس ملازمین کی وردیاں بھی پھاڑ ڈالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کسووال کی پولیس 21ستمبر کو اغواء کے مقدمہ کے ملزم فرحان کو گرفتار کر کے چک 9-90ایل سے کسووال جا رہے تھے کہ پل نہرعارف موڑ ساہیوال میں بارہ مسلح افراد نے روڈ بلاک کر کے ٹریفک جام کر دی اور پولیس پارٹی پر حملہ کردیا پولیس کے اے ایس آئی عمر دراز اور کانسٹیبلوں کی وردیاں پھاڑ ڈالی اور گرفتارملزم کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بھاری نفری کے پہنچ جانے کے بعد ملزم فرار ہو گئے تھے ۔

پولیس غلہ منڈی نے اے ایس آئی عمر دراز کی رپورٹ پر مقدمہ 149-106-186-353-323-341اور 511ت پ مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں