سزائے موت کا قیدی اورایک حوالاتی دم توڑ گئے

بدھ 21 ستمبر 2016 20:53

ساہیوال۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21ستمبر ۔2016ء ) سنٹرل جیل ساہیوال کا سزائے موت کا قیدی اورایک حوالاتی دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ضلع کارہائشی سزائے موت کا قیدی جاوید سنٹرل جیل میں تھا‘ دوروز قبل دل کادورہ پڑنے سے ڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرایاگیا جوگذشتہ رات دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

ڈسپنسری روڈ غلہ منڈی ساہیوال کارہائشی افتخار منشیات کے کیس 9-Cمیں سنٹرل جیل میں بند تھا گذشتہ روز ہرنیا کے آپریشن کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرایاگیا جہاں آپریشن کے بعد وہ دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں