سزائے موت کا قیدی اورایک حوالاتی دم توڑ گئے
تازہ ترین : 1

سزائے موت کا قیدی اورایک حوالاتی دم توڑ گئے

ساہیوال۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر ۔2016ء )سنٹرل جیل ساہیوال کا سزائے موت کا قیدی اورایک حوالاتی دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ضلع کارہائشی سزائے موت کا قیدی جاوید سنٹرل جیل میں تھا‘ دوروز قبل دل کادورہ پڑنے سے ڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرایاگیا جوگذشتہ رات دم توڑگیا۔ ڈسپنسری روڈ غلہ منڈی ساہیوال کارہائشی افتخار منشیات کے کیس 9-Cمیں سنٹرل جیل میں بند تھا گذشتہ روز ہرنیا کے آپریشن کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال داخل کرایاگیا جہاں آپریشن کے بعد وہ دم توڑگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Police capture inmate who escaped prison by leaving twin brother in his place

جڑواں بھائی کو اپنی جگہ جیل میں چھوڑ کر فرار ہونے والا قیدی پکڑا گیا

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 20:46:21

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :