مسلم لیگ( ن) کے چوہدری محمد طفیل جٹ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے‘سرکاری نتائج ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ( ن) کے چوہدری محمد طفیل جٹ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے‘سرکاری نتائج جاری

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر۔2016ء) ریٹرننگ افسر این اے 162ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ساہیوال رانا عبدالغفار نے سرکاری نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 162ساہیوال سے ضمنی انتخاب میں 295پولنگ اسٹیشنوں کے مکمل نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد طفیل جٹ 73ہزار 813 ووٹ لیکر منتخب ہو گئے ہیں ۔جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال 61ہزار 998ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزاد سعید چیمہ 15ہزار 924ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر اور آزاد چار امیدواروں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال کے بھائی چوہدری محمد طاہر 832ووٹ ،راجہ انعام الحق 478،شہزاد چیمہ 579اور میاں عبدالجبار نے73ووٹ حاصل کیے ۔

اب چیف الیکشن کمشنر پاکستان نوٹیفیکیشن جاری کرینگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/09/2016 - 14:51:57

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :