ساہیوال، الیکشن پر امن ، ہڑپہ پولنگ اسٹیشن پر جعلی ووٹ بھگت گیا
تازہ ترین : 1

ساہیوال، الیکشن پر امن ، ہڑپہ پولنگ اسٹیشن پر جعلی ووٹ بھگت گیا

مہر آباد پولنگ اسٹیشن پر لیگی ڈنڈا بردار ان ایکشن پیپلز پارٹی کے چار کارکن زخمی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر ۔2016ء) این اے 162قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن پر امن رہے تاہم ہڑپہ کے چک 10-1ایل کے پولنگ اسٹیشن پر ایک ووٹر محمد آصف کا ووٹ کوئی دوسرا آدمی کاسٹ کر گیا جب محمد آصف ووٹ ڈالنے آیا تووہ اپنا حق رائے دیہی استعمال نہ کر سکا کیونکہ پولنگ سٹاف نے بتایا کہ اس کا ووٹ ڈالا جا چکا ہے ۔مہر آباد پولنگ اسٹیشن چیچہ وطنی پر مسلم لیگ ن کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر ڈنڈوں سے حملہ کر کے تشدد کیا جس سے پیپلز پارٹی کے چار کارکن زخمی ہو گئے جن میں ایک کارکن عرفان شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تاہم پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 22:46:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎