چیچہ وطنی، حلقہ این اے 162 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

پیر 19 ستمبر 2016 11:56

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔پی ٹی وی کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار ہے جن میں ایک لاکھ 74 ہزار مرد اور ایک لاکھ32 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں جبکہ کل 293 پولنگ اسٹشینز بنائے گئے جن میں سے 22کوحساس قرار دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے چوہدری محمد طفیل جٹ پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال اور پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ نشست تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کو نااہل قرار دئیے جانے پر خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں