این اے 162ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن )زاہد اقبال کے بھائی محمد طاہر اقبال ، انعام الحق عباسی اورشہزاد احمد چیمہ آزاد امیدوار میدان میں ہیں

اتوار 18 ستمبر 2016 14:10

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) این اے 162قومی اسمبلی ضمنی الیکشن 19ستمبر میں چھ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔ جن میں مسلم لیگ (ن )کے چوہدری محمد طفیل جٹ ، تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال اور پیپلز پارٹی کے محمد شہزاد چیمہ سابق ایم پی اے تینوں اپنی اپنی پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں کے علاوہ سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن )چوہدری زاہد اقبال کے بھائی چوہدری محمد طاہر ، انعام الحق عباسی ، شہزاد احمد چیمہ آزاد امیدوار شامل ہیں ۔

جبکہ عبدالجبار آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں اور زاہد اقبال سابق ایم این اے مسلم لیگ (ن )پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد طفیل کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ چوہدری زاہد اقبال امیدوار کو ایپلنٹ بنچ نے نا اہل قرار دے دیا تھااور زاہد اقبال کی اپیل پر ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی جبکہ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے حسن نواز کو بطور امیدوار نا اہل قرار دے دیا گیا تھا اور ان کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور رائے حسن نواز اپنے بھتیجے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رائے مرتضیٰ اقبال کی حمایت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ سیٹ 16جون 2016کو سپریم کورٹ نے رائے حسن نواز کو نا اہل قرار دینے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے خالی قرار دے دی تھی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19ستمبر کو نئے الیکشن کی تاریخ مقرر کی تھی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں