کسی کے گھرپرحملہ کرنا شرافت کی سیاست نہیں، احتساب ضرور ہوگا‘احتساب کیلئے عمران خان کو 2018کے انتخابات کاانتظارکرناہوگا ،عوام 2018کے انتخابات میں احتساب کرینگے ،عمران خان کا وزیراعظم بننے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا ، دھرنا سیاست کرنیوالے ذاتیات پراترآئے ہیں ، ‘ عوام نے احتساب ریلیوں کومستردکردیا ، ، عمران خان سے اپنا صوبہ تو سنبھالا نہیں جارہا ، وہ ہمارے گھر پرحملے کی بات کرتے ہیں
مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی راہنما وممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز کی ہڑپہ میں امیدوار حلقہ این اے 162طفیل جٹ کی انتخابی مہم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:18
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی راہنما وممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے احتساب ضرور ہوگا‘احتساب کے لئے عمران خاں کو 2018کے انتخابات کاانتظارکرناہوگا اور عوام 2018کے انتخابات میں احتساب کرینگے ‘ عوام نے احتساب ریلیوں کومستردکردیا ہے عمران خاں کا وزیراعظم بننے کاخواب کبھی پورانہیں ہوگا کیونکہ دھرنا سیاست کرنیوالے ذاتیات پراترآئے ہیں۔
کسی کے گھرپرحملہ کرنا شرافت کی سیاست نہیں ہے عمران خان سے اپنا صوبہ تو سنبھالا نہیں جارہا اور وہ ہمارے گھر پرحملے کی بات کرتے ہیں۔ وہ یہاں ہڑپہ میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 162چوہدری محمدطفیل جٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ممبر صوبائی اسمبلی محمدارشد خاں لودھی کے ڈیرے پرمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر چوہدری طفیل جٹ ‘ممبران اسمبلی ارشد خاں لودھی ‘خضرحیات شاہ کھگہ ‘چوہدری منیرازہر ‘سابق ایم این اے چوہدری زاہداقبال ‘ ولایت شاہ کھگہ اور دیگرلیگی راہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا عمران خاں کے سیاسی ڈھکوسلے کو عوام نے مستردکردیا ہے اب عمران خاں کو وزیراعظم بننے کاخواب چکنا چورہوتا نظرآرہاہے اس لئے وہ نئے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ عمران خاں کواب صبرکرناہوگا اور 2018ء میں عام انتخابات کے دوران احتساب کے لئے خود کوپیش کرناہوگا۔ انہوں نے کہا قادری اورعمران خاں کاگٹھ جوڑ وقتی ہے ۔ قادر ی پاکستان میں صرف چھٹیاں گزارنے آتے ہیں اوروہ چھٹیاں گزار کرواپس جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم بننے کے لئے سخت جدوجہد کرناپڑتی ہے۔ جلاوطنی کاٹنی پڑتی ہے۔ اٹک جیل میں قیدہوناپڑتاہے اورعوام کی خدمت کرناپڑتی ہے اورعوام کی خدمت کرکے اپنے آپ کو عوامی عدالت میں پیش کرناہوتاہے تب عوام فیصلہ کرکے کسی ایک کو وزیراعظم بناتے ہیں لیکن عوام نے دھرنا سیاست کومستردکردیا ہے جس کاثبوت جہلم اوروہاڑی کے انتخابات ہیں جس میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کوشاندارفتح دیکر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کیاہے۔ انشاء اﷲ 19ستمبر کو این اے 162کا نتیجہ بھی مختلف نہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ساہیوال، ڈاکو دو وکیلوں، دکانداروں، ودیگر سے نقدی، موبائل، زیورات لے اڑے
ساہیوال، نوسر باز وںنے پٹرول پمپ ٹھیکیدار ، دوکاندار سے 1 لاکھ 91 ہزار نقدی ہتھیا لی،گروہ کا سرغنہ گرفتار
65سالہ بوڑھے کی پراسرا ہلاکت ۔ کھال سے لاش بر آمد
بنک مینجروں نے شہری کو9لاکھ60ہزار روپے زیورات کا ٹیکا لگا دیا۔ مینجر کی عبوری ضمانت 8مئی تک منظور
ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
ریسکیو 1122 ساہیوال نے اپریل میں 5818 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا
mدوہرے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر زمیندار کے بھائی کا قتل
ﷺ ڈاکو بیوہ خاتون، بیوپاریوں،دوکانداروں، سیلزمین سے سات لاکھ 87ہزار روپے نقدی، زیورات، 3موٹر سائیکل ..
eسابق چیئرمین ساہیوال پریس کلب کے بہنوئی کا انتقال
گ*سابق تحصیل ناظم تحریک انصاف این اے 141 سابق امیدوار کے ریزورٹ پر چھاپہ۔ 5گرفتار
ساہیوال،دوہرے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر زمیندار کے بھائی کا قتل
ساہیوال،سابق تحصیل ناظم تحریک انصاف این اے 141 سابق امیدوار کے ریزورٹ پر چھاپہ، 5گرفتار
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف