کوئی قوم تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ،صوبائی وزیر زکوۃ
ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:21
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ کوئی قوم تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور ہمیں چاہیے کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں حکومت کا ساتھ دیں اور ملک کی ترقی کی طرف آگے لے جانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات ساہیوال بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات 2016 کے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ممبران اسمبلی ندیم عباس ربیرہ اور ملک محمد ارشد ‘چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد‘ کنٹرولر بورڈطاہر حسین جعفری‘ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار علی اور پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر اخلاق حسین کے علاوہ طلبا و طالبات اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران ساہیوال نے تعلیمی میدان میں بے پناہ ترقی کی ہے جس میں تعلیمی بورڈ کا قیام سب سے اہم ہے جبکہ اب یونیورسٹی آف ساہیوال کے قیام سے اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع دستیاب ہونگے۔
انہوں نے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ حکومت نے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے گارڈ آف آنر دینے اور بیرون ملک یونیورسٹیوں کے دورے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ انتہائی خوش آئندہے جس سے دوسرے طلبا و طالبات میں بھی محنت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی مناسب حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ہر شعبہ میں قابل افراد دستیاب ہوں۔انہوں نے ساہیوال بورڈ کی عمارت کی تعمیر کے لیے جگہ کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کالج روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے صنعت زار ساہیوال میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر ..
پنجاب حکومت نے ساہیوال سالڈ ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی منظوری دے دی، کمشنر
زکوٰۃ کی رضا کارانہ ادائیگی کی ترغیب کے لیے واک و سیمینار کا انعقاد
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ