حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات ( پرسوں) ہونگے ، تمام انتظامات مکمل ، رجسٹرڈووٹرز کی کل تعداد 3لاکھ 40ہزار 347

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ(پیر کو ہو گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مذکورہ حلقہ کے کل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 40ہزار 347 ہے جس میں مردوں کے ووٹ 1لاکھ90ہزار 993اور خوا تین کے ووٹ کی تعداد 1لاکھ 49ہزار 354ہے۔ ووٹنگ کیلئے 293 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں83مردوں‘ 84خوا تین اور126پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ حلقہ میں 22پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیاگیا ہے جہاں پر لڑائی کاخدشہ بتایا جاتاہے۔ اس حلقہ کے ووٹرز 6تھانوں کو ٹچ کرتے ہیں جس میں سٹی چیچہ وطنی‘ صدر چیچہ وطنی‘ غازی آباد ‘ ہڑپہ‘ ڈیرہ رحیم اور تھانہ فرید ٹا?ن کے چند گا?ں بھی شامل ہیں۔ مذکورہ حلقہ میں کل 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں لیکن چوہدری طفیل جٹ اور رائے مرتضیٰ اقبال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار شہزاد سعید چیمہ کے تیسرے نمبرپر رہنے کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں