ساہیوال، موٹر سائیکل سے گر کربوڑھی مریضہ اور نوجوان سمیت دو جاں بحق
تازہ ترین : 1

ساہیوال، موٹر سائیکل سے گر کربوڑھی مریضہ اور نوجوان سمیت دو جاں بحق

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 ستمبر۔2016ء)یہاں نواح میں ٹریفک کے حادثات میں ایک بوڑھی عورت اور ایک نوجوان جاں بحق ۔ساہیوال ملتان روڈ پر داد فتیانہ کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر ساٹھ سالہ مریض عورت خورشید بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طورپر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی ۔ متوفیہ فالج کی مریضہ تھی اور ڈاکٹر کو دکھا کر اس کا بیٹا شبیر واپس اپنے چک جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل کو سپیڈ بریکر پر جھٹکا لگا اور وہ گر گئی ۔ دوسرا حادثہ نور شاہ کچا روڈ پر 6-82آر کے قریب ایک تیس سالہ نوجوان عثمان موٹر سائیکل کے حادثہ میں جاں بحق ہو گیا متوفی کی موٹر سائیکل پھسل گئی اور گر گیا جسے سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/09/2016 - 15:26:01

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :