عمران خاں کا وزیر اعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا ، عوام ان کا خیبر پختونخواہ سے احتساب کرینگے ، حمزہ شہباز

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:21

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خاں کی دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور عمران خاں کا وزیر اعظم بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے اور عوام عمران خاں کا احتساب صوبہ خیبر پختونخواہ سے کرینگے ۔ انہوں نے آج ہڑپہ میں میڈیا اور این اے 162ضمنی الیکشن کے انتخابی آفس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خاں انتشار کا ایجنڈا لیکر نکلے ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور وہ دن دور نہیں جب 2018میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خاں نے سپریم کورٹ میں جو کرپشن کے الزامات نواز شریف پر لگائے تھے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیے ہیں اور عوام نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست دی ہے اور اب بھی تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خاں نے رائے ونڈ جانے کے لیے غیر اخلاقی گفتگو کی ہے سیاستدان جھوٹ اور الزام تراشیوں سے نہیں بنتے اور گھروں میں دھرنے دینے کی باتیں نہیں کرتے اور عمران خا ں پینترے بدلنے کے ماہر ہیں اور قرضے معاف کرانے والے سیاستدان کے جہاز میں گھومتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم ضرور احتساب کریگی انہوں نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں پر نقتہ چینی کی اور اپوزیشن کی ایک جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ اس جماعت نے کٹھن مراحل طے کیے ہیں اس لیے وہ شائستہ سیاست کر رہی ہے اور جمہوری اقتدار کا پاس کرتی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے انہوں نے عمران خاں کو مشورہ دیا کہ وہ سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹ کی سیاست کو چھوڑ کر عوام کے فیصلہ کا 2018تک انتظار کریں ۔

وہ جب ہڑپہ پہنچے تو سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے ارشد خاں لودھی ، زاہد اقبال سابق ایم این اے اور سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں