چیچہ وطنی، این اے 162ضمنی انتخابات ،پاکستان کسان اتحاد کا کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 19:06

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) پاکستان کسان اتحاد ساہیوال نے حلقہ این اے 162کے ضمنی انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت اور امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر محمد حسین ٹی جے نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ممبران اور عہدے داران کو اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کا اختیار دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ تنظیمی سطح پر کسی جماعت یا امیدوارکی حمایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں