ساہیوال، ضمنی الیکشن ،این اے 162 کے لیے 135پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کر دیے گئے

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء) این اے 162ساہیوال قومی اسمبلی کے 19ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں135 پوسٹل بیلٹ پیپرملازمین کی درخواستوں پر ریٹرننگ افسر رانا عبدالغفار ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ساہیوال نے جاری کر دیے جبکہ ایک سو سے زائد پوسٹل بیلٹ پیپر جار ی کرانے کی ملازمین کی درخواستیں مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر کے مطابق صرف ان سرکاری اہلکاروں کو پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کیے گئے ہیں جن کی پولنگ اسٹاف میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں