ساہیوال ‘نہر پر جانوروں کی انتڑیاں صاف کرنے اور پھینکنے کے الزام میں 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) نہر پر جانوروں کی انتڑیاں صاف کرنے اور ویسٹ نہر میں پھینکنے کے الزام میں 2افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کے تحت نہر میں جانوروں کی انتڑیاں صاف کرنے اور ویسٹ نہر میں پھینکنے کی پابندی عائد کر رکھی تھی کہ اس دوران جی ٹی روڈ پر بہادر علی وغیرہ 2ملزمان 9ایل نہر پر انتڑیاں صاف اور ویسٹ نہر میں پھینک رہے تھے کہ اے ڈی سی رضوان نذیر نے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں