ساہیوال‘ عید ‘ٹرو اورمرو پر مختلف حادثات میں 200کے قریب افراد زخمی ہوئے ‘3کی حالت نازک

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:01

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) عید ‘ٹرو اورمرو پر مختلف حادثات میں 200کے قریب افراد زخمی ہوئے ‘3کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال اور گردونواح میں عید ‘ ٹرو اورمرو کے ایام میں مختلف مقامات پر مختلف حادثات میں زیادہ تر موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں جن کی تعداد 200سے زائد بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والوں میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں