ساہیوال ‘نامعلوم ملزمان نے نامعلوم لڑکی کو قتل کر کے نعش سڑک پر پھینک دی‘ مقدمہ درج

جمعرات 15 ستمبر 2016 20:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء ) نامعلوم ملزمان نے نامعلوم لڑکی کو قتل کر کے نعش سڑک پر پھینک دی۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال لاہور روڈ پر 64/5-Lکے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک نامعلوم لڑکی کو قتل کرکے اس کی نعش سڑک کے درمیان میں پھینک دی یوسف والا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔

(جاری ہے)

نامعلوم لڑکی کے سر پر چوٹ تھی جس سے خون بہہ رہا تھا۔پولیس تھانہ یوسف والا نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں