ساہیوال ‘بھائی سے جھگڑ کر بھائی ، خاوند سے ناراض بیوی کی خود کشی دونوں جاں بحق

اتوار 11 ستمبر 2016 13:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) یہاں نواح میں بھائی سے جھگڑ کر اور خاوند سے ناراض بیوی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق۔

(جاری ہے)

چک 6-82آر میں بشیراحمد کاشتکار کے بیٹے محمد زبیر کا بڑے بھائی سے کاشتکاری میں حصہ نہ لینے پر جھگڑا ہو گیا بھائی اور باپ نے سرزنش کی جس پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور بیہوش ہوگیا جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا ۔

بلاک نمبر 12چیچہ وطنی کے اصغر کی بتیس سالہ بیوی زینب کا خاوند سے جھگڑا ہو گیا اور ناراض ہو کر میکے جانے لگی تو اس نے زینب کے والدین کو بلوا لیا جس پر والدین نے صلح صفائی کروا دی لیکن زینب نے خاوند کی ناراضگی دل سے نہ نکالی اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں