ساہیوال ،سانپ کے ڈسنے سے کسان جاں بحق،45سالہ عورت بیہوش

ہفتہ 10 ستمبر 2016 14:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) یہاں نواح میں سانپ کے ڈسنے سے ایک کسان امیرلدین جاں بحق اور ایک عورت 45سالہ انور بی بی بیہوش ہوگئی۔

(جاری ہے)

موضع بھوجیاں میں ایک کسان امیر الدین کھیتوں کو پانی سیراب کر رہا تھا کہ سانپ نے اسے ڈس لیا جسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔ چک 6-87آر میں ریاض احمد کی پنتالیس سالہ بیوی انور بی بی کھیتوں سے گھاس پھوس نکا ل رہی تھی کہ اسے سانپ نے ڈس لیا جس پر اسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں