بوگس ریکارڈ بنانے کا مقدمہ تھانہ نور شاہ کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر پر فرد جرم عائد کر دی گئی

عدالت نے گرفتار تھانہ بہادر شاہ کے سابق ایس ایچ او ماجد اشفاق کی ضمانت کی درخواست سماعت سے انکار

بدھ 7 ستمبر 2016 13:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوا ل جمیل احمد چوہدری نے قتل کے مقدمہ کا بوگس ریکارڈ بنانے کا کرپشن کا مقدمہ کی سماعت کے دوران سابق ایس ایچ او تھانہ نور شاہ سعید احمد لودھی انسپکٹر پر فرد جرم عائد کر دی گئی اور عدالت نے اس مقدمہ کے گرفتار تھانہ بہادر شاہ کے سابق ایس ایچ او ماجد اشفاق کی ضمانت کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا اور ملزم کی درخواست ضمانت سینئر سپیشل جج کو ارسال کر دی ۔

عدالت نے تیسرے ملزم بر طرف پولیس سب انسپکٹر محمد امین کو اشتہاری مجرم قرار دیکر گرفتاری کا حکم دے دیا اورآئندہ سماعت کی تاریخ 10اکتوبر مقرر کر کے گواہوں کو طلب کر لیا۔11اگست کو بوگس ریکارڈ کے مقدمہ میں سپریم کورٹ نے انسپکٹر سعید احمد لودھی اور ماجد اشفاق سابق ایس ایچ او کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتار کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

اور ملزم سعید احمد لودھی کی عدالت نے 29اگست کو ضمانت منظور کر لی تھی ۔

ملزم تین پولیس افسروں کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے یکم اپریل 2015کو تھانہ نور شاہ کے چک 48جی ڈی کے ایک زمیندار شاہدکے قتل کے مقدمہ میں مقامی ایم پی اے کے ایما پر بوگس ریکارڈ بنا کر ایک سیاسی کارکن نور محمد سیال کو مقدمہ قتل میں ملوث کر نے پر عدالت عالیہ کے حکم پر انکوائری کے بعد تمام ریکارڈ بوگس پائے جانے پرمقدمہ درج کر لیاگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں