گھریلو تنازعہ دو بچوں کی ماں نے زہر پی لیا اورجاں بحق

بدھ 7 ستمبر 2016 13:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) نواحی گاؤں شیرازا میں گھریلو تنازعہ پر دو بچو ں کی ماں نجمہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی اور جاں بحق۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی گاؤں کے محنت کش خالد کی چالیس سالہ بیوی دو بچوں کی ماں نجمہ کا اپنے خاوند سے میکے جانے کے مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا جس پر خاوند نے ٹھکائی کر دی جس پر دلبرداشتہ ہوکر نجمہ نے کیڑے مار زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی اور اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی وار ڈ میں طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں