ہڑپہ نائی والا بنگلہ روڈ پر ڈاکوؤں کاناکہ فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق

بدھ 7 ستمبر 2016 13:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) ہڑپہ نائی والا بنگلہ روڈ پر چک 9-144ایل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور غلام مرتضیٰ جاں بحق۔ڈاکو چھ راہگیروں کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام مرتضیٰ ٹیکسی ڈرائیور ہڑپہ ریلوے اسٹیشن سے سواریوں کو لیکر اپنی کار سوزوکی نمبر 9695ایس ایل جے میں منگل کی رات کو چک 9-178ایل جا رہا تھا کہ چک 9-144ایل کے قریب پانچ ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا جہاں پر وہ لوٹ مار کر رہے تھے اور چھ راہگیروں سے 94ہزار روپے کی نقدی اور چھ موبائل لوٹ چکے تھے جب ٹیکسی کار ناکہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے کار کو روکنے کا اشارہ دیا لیکن غلام مرتضیٰ نے کار بھگا دی جس پر ڈاکوؤں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گولیاں لگنے سے غلام مرتضیٰ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مقتول ٹیکسی ڈرائیور غلام مرتضیٰ جناح ٹاؤن ہڑپہ کا رہنے والا تھا ۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں