72 ویں پنجاب گیمز 28 سے 30 ستمبر تک لاہور میں منعقد ہوں گی

ساہیوال ڈویژن سے 211 کھلاڑیوں کا دستہ 21 مختلف کھیلوں میں بھر پور حصہ لے گا

بدھ 7 ستمبر 2016 13:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) 72 ویں پنجاب گیمز میں ساہیوال ڈویژن سے 211 کھلاڑیوں کا دستہ 21 مختلف کھیلوں میں بھر پور حصہ لے گا جو 28 سے 30 ستمبر تک لاہور میں منعقد ہوں گی ۔ڈویژن سے ٹیموں کی سلیکشن کیلئے شفاف طریقے سے کھلاڑیوں کا چناؤ یقینی بنایا گیا ہے تا کہ اس گیمز میں ساہیوال ڈویژن کے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ مقابلے جیت سکیں ۔

یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے ایک خصوصی ملاقات میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کمشنر بابر حیات تارڑ ساہیوال کے دستے کی قیادت کریں گے جنہوں نے ٹیموں کی تیاری میں ذاتی دلچسپی بھی لی ہے ۔مقابلو ں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردوں کے مقابلوں میں ساہیوال 14 مختلف گیموں میں حصہ لے گا جن میں سے 137 کھلاڑی اور 27 آفیشلز حصہ لیں گے ۔

ان مقابلوں میں اتھلیٹکس ،باڈی بلڈنگ ،باکسنگ ،بیڈ منٹن ،سائیکلنگ ،فٹبال اور ہاکی وغیرہ کے مقابلے شامل ہیں ۔۔اسی طرح خواتین کے 7 مقابلوں میں 74 کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں اتھلیٹکس ،باسکٹ بال ،ہینڈ بال اور ٹیبل ٹینس وغیرہ شامل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مردوں کی 14 ٹیموں کیلئے 164 کھلاڑی اور آفیشلز اور خواتین کی 7 ٹیموں میں 86 کھلاڑی اور آفیشل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں