پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے‘چوہدری محمد اشرف

بدھ 7 ستمبر 2016 13:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت دے کر روزگا کے ایسے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں جہاں وہ گھر بیٹھے بھی گھریلو آمدنی میں اضافہ کر سکتی ہیں ۔پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے جسے ہر سطح پر فروغ دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات صابر کالونی بابا فرید پارک میں محکمہ بیت المال کے زیر اہتمام ووکیشنل دستکاری سکول میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں بتایا گیا کہ ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی خصوصی ہدایت پر بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے دستکاری سکولوں میں آئی ٹی لیبز بنائی جا رہی ہیں تا کہ خواتین کو فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جا سکے جس سے انہیں روزگار کے اضافی مواقع میسر ہونگے ۔پاکستان بیت المال ان تمام اداروں کو چلانے میں فنی معاونت بھی کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں