ساہیوال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں پر عملدرآمد میں فیل ہوگئے

منگل 6 ستمبر 2016 20:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 ستمبر ۔2016ء) شہر بھر میں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے دیے جانے والی قیمتوں پر عملدرامد کروانے میں بری طرح ناکام،عوام کو دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ،منافع خور تاجر اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹس بڑھاکر عوام سے لوٹ کھسوٹ کا سلسہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،تفصیلات کیمطابق ساہیوال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اے سی کمروں میں بیٹھ کر افسروں کی خوش آمدی بنکر آرام کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کر رہے اور پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کی جانب سے دیئے جانے والی اشیا ء خوردونوش کی قیمتیوں کوصارف تک پہنچانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں،سبزی سے لیکر دالوں اور دودہ دہی کی قیمتوں میں منافع خور تاجروں نے ہوش ربا اضافہ کیا ہوا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور مارکیٹوں میں جا کر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بجائے آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر چائے پیتے ڈیہاڑی گزار کر اپنے فرائض منصبی پورے کرتے ہوئے قوم پر احسان عظیم کر رہے ہیں اور دکاندار انتظامیہ کی جانب سے دیئے جانے والے پرائس سے دگنا وصولی کرکے صارف کی جیبوں میں ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور انھیں ساہیوال انتظامیہ میں پوچھنے والا کوئی نہیں،ان حالات میں شہریوں نے ڈی سی او شوکت کچھی سے مطالبہ کیا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خوشامدی ٹولہ بنانے کی بجائے اپنے اصلی فرائض منصبی یاد دلائیں اور انھیں مارکیٹوں اور بازاروں میں بھیج کر عوام کو منافع خور تاجروں کے ہا تھوں لٹنے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں