پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں واضح برتری حاصل کرے گی۔امیدواراین اے162 چوہدری شہزاد سعید چیمہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 ستمبر 2016 19:27

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔06 ستمبر2016ء) :حلقہ این اے162کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری شہزاد سعید چیمہ نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں ان کی پوزیشن پہلے سے بہت مضبوط ہے پیپلزپارٹی عوامی جماعت ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاح وبہبود کے لئے کام کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں 164/9Lمیں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر کھوکھر برادری نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ19ستمبرکادن ان کی کامیابی کی نوید لے کر سورج طلوع ہوگا اس موقع پر سابقہ کونسلر راؤعرفان الحق راؤ حافظ طاہر راناافضل راناایوب فوجی فلک شیر کھوکھر ذیشان کھوکھر علی شیر کھوکھر غفور کھوکھر اللہ رکھا کھوکھر اور دیگر برادری نے حمایت کا اعلان کردیا اور اللہ کے فضل سے اور عوام کے تعاون سے جیت کر حلقہ کی ترقیاتی کام کاجال بچھادیں گے حلقہ کی عوام کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں