ساہیوال :وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ارب 42کروڑ 88لاکھ کے 1143ترقیاتی منصوبے شروع

منگل 6 ستمبر 2016 16:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات خصوصاً بجلی کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے جس کیلئے وفاقی حکومت کی گرانٹ سے ساہیوال ڈویژن میں 1143 ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 42 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ان میں سے 880 منصوبے مکمل ہو گئے ہیں جبکہ 263 زیر تعمیر منصوبوں کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں قومی اسمبلی کے ممبران کو دیے گئے فنڈز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔کمشنر نے لیسکو اور میپکو کی طرف سے بجلی کے منصوبوں میں غیر ضروری تا خیر پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو تمام جاری منصوبوں کی ٹائم لائن دینے کی ہدایت کی تا کہ انہیں بر وقت مکمل کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 2014-15 میں ساہیوال ڈویژن کو 57 کروڑ روپے کے فنڈز دیے گئے جن سے 515 منصوبوں پر کام کا آغاز کیا گیا ۔

ان میں سے اب تک 473 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 2015-16 کے دوران 85 کروڑ80 لاکھ روپے کے فنڈز سے 628 منصوبوں پر کام کا آغاز کیا گیا جن میں سے اب تک 407 مکمل ہو گئے ہیں جبکہ 221 پر کام مختلف مراحل میں جاری ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر منصوبے دیہات میں بجلی، سیوریج اور سولنگ کی فراہمی سے ہیں تا کہ عوام کو بنیادی شہری سہولیات فراہم ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں