ساہیوال : عطائیوں کے2 ہسپتال سیل کر دیئے گئے

منگل 6 ستمبر 2016 16:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 ستمبر۔2016ء) ساہیوال میں عطائیوں کے دو ہسپتال سیل کر دیے گئے جبکہ منشیا ت کے عادی مریضوں کے علاج کے ہسپتال نئی زندگی کو سیل کرتے وقت 23مریضوں کے وارڈ کو بھی سیل کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر و فوڈ اتھارٹی ساہیوال مسز صبا ء اصغر نے ڈپٹی کنٹرولر ڈرگ کے ہمراہ چھاپے مار کر الفرید جنرل ہسپتال وحدت کالونی عارف روڈ ساہیوال اور نئی زندگی ہسپتال نور شاہ کچا رو ڈ ساہیوال کو صفائی کے ناقص انتظامات اور مستند ڈاکٹروں کی بجائے عطائیوں کے چلانے کی بنا پر سیل کردیے گئے ۔

نئی زندگی ہسپتال کے منشیات ترک کرانے کے وارڈ میں 23مریض داخل تھے اور باہر سے گیٹ بند تھا ٹیم نے چھاپے کے دوران دونوں ہسپتال سیل کردیے اور مریضوں کو اندر ہی رہنے دیا گیا چھاپے کے دوران عطائی محمد ارشاد اور ظفر موقعہ سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ہسپتالوں کا نگران ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال کے دفتر کا ایک ڈاکٹر ہے جو کہ ان دونوں ہسپتالوں سے تنخواہ وصول کرتا ہے اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کے نوٹس میں ہونے کے باوجود کافی عرصہ سے دونوں ہسپتال چل رہے ہیں مگر محکمہ صحت لوگوں کی زندگی سے کھیلنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہا تھا ۔ ساہیوال میں اٹھائیس عطائی ڈاکٹروں کے کلینک کھلے بندو اب بھی چل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں