حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے‘ڈی سی او

پیر 5 ستمبر 2016 20:15

ساہیوال۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 ستمبر ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر شوکت علی خان کھچی نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسان کوسہولیات فراہم کیے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔وہ یہاں اپنے دفتر میں کسان اتحاد کے نمائندہ وفد کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی قیادت کیپٹن (ر) محمد حسین ٹی جے نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی پی او عاطف اکرام، اے ڈی سی رضوان نذیر ،ڈی او سی احمد خاور شہزاد اور دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں کھادوں کی قیمتوں میں کمی ،زرعی استعمال کیلئے بجلی کے یونٹوں کی قیمتوں میں کمی اور کسانوں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی شامل ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں