ساہیوال،2013عام انتخابات کے مقابلہ میں ضمنی الیکشن میں 9907ووٹروں کااضافہ ہوگیا

پیر 5 ستمبر 2016 19:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 ستمبر ۔2016ء) این اے 162 ساہیوال کے ضمنی الیکشن 19ستمبر میں 2013کے عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں میں اب 9907ووٹوں کا اضافہ ہوگیا ہے اور تین لاکھ چھ ہزار 359ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 2013کے الیکشن میں 2لاکھ 96ہزار452ووٹروں کا اندراج تھااور نئے ووٹوں کا اضافہ دسمبر 2015تک نئے شناختی کارڈ بند جانے کے بعد ہوا ہے اور الیکشن میں 2013میں 1لاکھ 83ہزار 940ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جن میں 4ہزار 856ووٹ مسترد شدہ تھے اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 62%فیصد تھی یہ بات الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے بتائی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں