ساہیوال ‘جعلی انتقال کیس ،محکمہ مال نائی والا بنگلہ کے گرداور کی ضمانت پر رہا ئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال جمیل احمد چوہدری نے محکمہ مال نائی والا بنگلہ کے گرفتار گرد اور محمد امیر کی درخواست ضمانت منظور کر کے پچاس ہزار روپے کا ضمانت نامہ داخل کرانے کے بعد رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے ایک زمیندار کی جعلی انتقال کاغذات میں ہیرا پھیری کر نے کے الزام میں مقدمہ نائب تحصیلدار ، پٹواری اور گرد اور کے خلاف 2012میں درج کیا تھا ، 22جولائی کو اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال نے اس مقدمہ کے اشتہاری ملزم محمد امیر کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں