میرن شاہ میں زمین پر قبضہ کا تنازعہ ، دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے آٹھ افراد شدید زخمی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 15:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) نواحی گاؤں میرن شاہ میں زمین پر قبضہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندا ن کے چھ افراد سمیت آٹھ افراد شدید زخمی جن میں دو زخمیوں غلام محمد اور عابد کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک ہے فائرنگ ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ تفصیلات کے مطابق اسی گاؤں کے عابد اور ظفر کی اراضی دریائے راوی میں کٹاؤ کے سبب چھ سال قبل دریا برد ہو گئی تھی جس کے بعد دریا اپنے اصل مقام پر جا کر بہنے لگا تو عابد اور ظفر کے درمیان زمین کا تنازعہ کھڑا ہوگیا اور عابد کے زیر کاشت رقبہ کو ظفر نے اپنا رقبہ کہہ کرہفتہ کی صبح ایک بجے سات مسلح افراد کے ہمراہ دھا وا بول دیا تو رقبہ پر واقعہ ایک احاطہ میں سوئے ہوئے عابد اور اس کے اہل خانہ نے مزاحمت کی تو ظفر وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ بھی ہوئی اس فائرنگ کے نتیجہ میں عابد اس کی ہمشیرہ حبیبہ ، رضیہ ، فاطمہ تین عورتیں ، باپ غلام محمد ، بھائی ظہور اور منیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ظفر اور اس کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوئے دیگر ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نور شاہ نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے سات زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال میں داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا زخمیوں میں غلام محمد اور عابد کی حالت نازک ہے پولیس نور شاہ نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث بعد چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں