پولیس کی منشیا ت فروشوں کیخلاف کارروائی ‘5 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 1 ستمبر 2016 18:09

ساہیوال۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر ۔2016ء ) منشیا ت فروشوں کے خلاف پولیس کے کامیاب چھاپے‘ 5427گرام چرس اور 10لیٹرشراب برآمد ‘5 منشیات فروش گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہو ئے عیسیٰ نگری میں عدیل مسیح سے 1297گرام چرس ‘ چوک پاکپتن میں سہیل سے 1200گرام چرس ‘غلہ منڈی میں محمدا سماعیل سے 1530گرام چرس ‘شیراں والی گلی میں شاہد سے 1400گرام چرس اور 75/5-Rمیں محمد اکرام سے 10لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

بتایاگیاہے کہ سی ائی اے سٹاف کو اطلاع ملی تھی کہ سہیل ‘محمد اسماعیل اور شاہد چرس فروخت کررہے ہیں جس پر سی آئی اے پولیس کے مختلف ٹیموں نے چھاپے مار کر ملزمان سے 4کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں