ساہیوال، جرم ثابت ہونے پر ٹھیکیدار کے قتل پر دکاندار کو پچیس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ

مقتول کے بیٹے ایک ٹانگ سے معذور کرنے کے جرم میں تین سال قید اور آٹھ لاکھ چالیس ہزار ایک سو ساٹھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم

بدھ 31 اگست 2016 20:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے ایک ٹھیکیدار اﷲ یار کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک دکاندار شوکت علی کو عمر قید سخت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدالت نے مقتول کے بیٹے محمد یار کو ایک ٹانگ سے معذور کرنے پر دوسرے ملزم دکاندار شاہد کو تین سال قید سخت اور آٹھ لاکھ چالیس ہزار ایک سو ساٹھ روپے دیت کا نصف ارش معاوضہ کی سزا کا حکم سنایا اور تیسرے ملزم اﷲ دتہ کو تین سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 21ستمبر 2011کو ملزموں نے درینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے چک 9-110ایل میں ٹھیکیدار اﷲ یار کو قتل اوراس کے بیٹے محمد یار کو ایک ٹانگ سے معذور کر دیا تھا جس پر پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں