ساہیوال‘ روا ں ماہ کے دوران اڑھائی کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس کی ریکوری کا ہدف مکمل ہوگیا

منگل 30 اگست 2016 15:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال زون نے رواں ماہ کے دوران اڑھائی کروڑ روپے سیلز ٹیکس کی ریکوری کا ہدف مکمل ہوگیا ہے اور نئے ٹیکس گوشواروں کے سسٹم کے اجراء کے بعد سیلز ٹیکس میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ، پچھلے مالی سال کے دوران چودہ کروڑ تیس لاکھ روپے کی سیلز ٹیکس کی مد میں ریکوری ہوئی تھی لیکن اس سال پچیس کروڑ سے زائد ریکوری کا اندازہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال زون کے ترجمان اویس مرزا نے یہاں بتائی۔ ترجمان کے مطابق سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس ، گفٹ ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کے اہداف بھی بڑھ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں