عریاں رقص و سرور کی محفلیں سجانے پر دو تھیٹر وں کے اجازت نامے منسوخ کر کے بند کر دیے گئے

منگل 30 اگست 2016 15:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینشن آفیسر ساہیوال شوکت علی کچھی نے مقامی آرٹس کونسل تھیٹر اور فرینڈز تھیٹر میں عریاں رقص و سرور کی محفلیں سجانے کی شکایات پر دو نوں تھیڑ بند کر دیے ہیں اور دونوں تھیٹروں کے اجاز ت نامے بھی منسوخ کر دیے ہیں -عیدالفطرسے قبل ساہیوال آرٹس کونسل کی اجازت سے ساہیوال ہال میں تھیٹر شروع کیا گیا تھا جس کے بعد ناقص سیکورٹی انتظامات کی بنا پر اس تھیٹر کو بند کر دیا گیا تھا لیکن بعد میں سیاسی اثر و رسوخ پر نا صرف آرٹس کونسل بلکہ فرینڈز تھیٹر کو بھی کھول دیا گیا تھا جس پر علمائے کرام ، شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا تھا جس پر انتظامیہ نے دونوں تھیٹر وں کے اجاز نامے منسوخ کر کے بند کر دیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں