عمران خان کو وہ بیماری ہے جس کا علاج اندرون اور بیرون ملک میں نہیں ،عابد شیر علی

پیر 29 اگست 2016 16:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو وہ بیماری ہے جس کا علاج اندرون اور بیرون ملک میں نہیں ہے،عمران خان اور الطاف حسین کے ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں ہے،دونوں کا ایجنڈا ایک ہے اور دونوں ملک دشمن ہیں۔پیر کو وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے ساہیوال کا دورہ کیا اور ساہیوال کے لوگوں کی اووبلنگ سے متعلق شکایات سنیں اور شکایات کے خلاف دو اہلکاروں کی سرزنش کی اور دو اہلکاروں کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی بھی جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اب بھی جمہوری حکومت کے خلاف ہر سازش کوناکام بنایا جائے گا ۔ملک سے 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔عابد شیر علی نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم اور عمران خان کے ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں ہے،دونوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے،انتشار پھیلانے کیلئے ان کی فنڈنگ کون کرتا ہے معلوم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کی بیماری کا علاج بیرون ملک میں بھی نہیں ہے،سیاسی ٹھگ ملک میں سازشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،دونوں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں اور ملک دشمن ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں