تحریک انصاف کے عہدیداروں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 28 اگست 2016 16:42

تحریک انصاف کے عہدیداروں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے دو عہدیداروں راجہ گل شیر علی، واجد علی اور یونین کونسل کے سابق ناظم راجہ ظفر عالم نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے یہ اعلان سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے این اے 162کے امیدوار شہزاد سعید چیمہ کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاو ل بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم ، سابق وفاقی وزیر رانا محمد سعید نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و بربریت اور قتل وغارت پر خاموش رہ کر مودی دوستی نبھا رہے ہیں لیکن عوام بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہینگے بلکہ کشمیریوں کی حمایت میں احتجاج کرتے رہینگے اور مودی نواز شریف دوستی کا سین ڈراپ ہونے والا ہے اور عوام حکمرانوں کا محاسبہ کرینگے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں