ساہیوال ٗانٹری ٹیسٹ کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال پولیس اہلکاروں میں پھڈا اور ہنگامہ آرائی

اتوار 28 اگست 2016 16:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال سنٹر پر پولیس کے ڈیوٹی پر موجوداہلکاروں میں پھڈا ، ہنگامہ آرائی ہوئی ٗ ایک پولیس انسپکٹر قاضی عبدالباسط اوردو اے ایس آئی عدنان رفیق اور علی حسن ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوتے ہوتے رہ گئے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤکرایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے موقعہ پر پولیس کی ڈیوٹی پر تعینات ایک افسر قاضی عبدالباسط نے جب دو اے ایس آئی صاحبان عدنان رفیق اور علی حسن کو اپنی ڈیوٹی کی جگہ چھوڑ کر طالبات کی گزرنے والی گزر گاہ پر جا کر کھڑے دیکھا اور طالبات کو تانک جھانک کرتے ہوئے پایا تو قاضی عبدالباسط نے ڈیوٹی پر جانے کے لیے کہا تو دونوں تھانیدار انسپکٹر سے بد تمیز ی پر اتر آئے اور اسے ناصرف سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر ڈیوٹی پر موجود دوسرے اہلکاروں نے معاملہ رفع دفع کرایا۔حکام نے اس معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں