ساہیوال، بس سٹاپ گیمبر پر دوموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ بنک افسر جاں بحق ،دکاندار شدید زخمی

منگل 23 اگست 2016 18:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) بس سٹاپ گیمبر پر آج دو موٹر سائیکل سواروں کی پمپ ایکشن سے فائرنگ کے نتیجہ میں ساہیوال کا بنک افسر محمد جاوید جاں بحق اور ایک دکاندار محمد حنیف گولیاں لگنے سے شدید زخمی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ دو ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق غوثیہ کالونی گیمبر کا محمد جاوید جو الائیڈ بنک پاکپتن چوک ساہیوال میں ملازم ہے صبح ڈیوٹی پر جانے کے لیے بس سٹاپ اڈا گیمبر پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد جاوید موقعہ پر جاں بحق اور محمد حنیف شدید زخمی ہوگیا۔پولیس یوسف والا نے موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کر کے چک 45جی ڈ ی کے قریب قابو کر لیا اور دونوں ملزموں علی اعظم اور نذیر کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ مقتول سے ان کی دیرینہ رنجش چلی آرہی تھی ۔
پولیس یوسف والا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں