ساہیوال ،پراڈو گاڑی اور ٹرک میں تصادم ، سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ، تین زخمی

اتوار 21 اگست 2016 16:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) آج ساہیوال ملتان روڈ پر چک 9-138ایل کے قریب ایک تیز رفتار پراڈو گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں بہاولپور کا ایک سیاسی جماعت کا عہدیدار محمد طلحہ ہلاک اس کی بیوی کلثوم ، چچا قفایت اللہ اور ملک طالع شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد طلحہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لاہور سے حاصل پور اپنی پراڈو گاڑی نمبر092اسلام آباد میں جا رہے تھے کہ چک9-138ایل کے قریب ایک ٹرک نمبر 248ایل ای ایس یو ٹرن پر اچانک آگیا جس کے نتیجہ میں دونوں گاڑیاں ٹکرا گئی جس سے محمد طلحہ موقعہ پر جاں بحق جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سو ل ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں کلثوم بی بی کی حالت نازک ہے۔

پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں