ساہیوال، شوروم کے ملازم کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج، قتل کا معمہ حل نہیں ہو سکا

منگل 16 اگست 2016 15:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) پولیس غلہ منڈی نے پیپلز کالونی گلی نمبر 2کے ٹیوٹا شوروم کے ملازم محمد منیر خاں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے ایف آئی آر میں مقتول کے بھائی محمد شبیر نے ایف آئی آر میں بتا یا ہے کہ مقتول کی دو بیویاں تھیں ایک بیوی زبیدہ کو طلاق دے دی تھی جس کے دو بچے تھے اور دوسری بیوی عشرت سے چار بچے تھے مقتول کی بیوی عشرت 13اگست کو میکے نلکا فارم ہڑپہ بچوں سمیت چلی گئی جب 15اگست کو واپس آئی تو مقتول خون میں لت پت گھر میں پایا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ 302ت پ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکااور نہ ہی قتل کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں