ساہیوال، ٹیوٹا شوروم کے ملازم محمد منیر خاں کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ،گھر سے لاش برآمد مقتول کی بیوی پر قتل کا شبہ

پیر 15 اگست 2016 20:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) پیپلز کالونی ساہیوال گلی نمبر 2سے ٹیوٹا شوروم کے ملازم محمد منیر خاں کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد مقتول کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے مقتول کی بیوی پر قتل کا شبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا شوروم کے ملازم محمد منیر خاں کو اس کی بیوی عشرت کے مطابق کہ وہ 13اگست کو اپنے رشتہ داروں سے ملنے نلکا فارم ہڑپہ گئی ہوئی تھی آج جب واپس آئی تو اس کے خاوندکو گلا کاٹ کر نامعلوم ملزموں نے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی کے اس کے کسی دوست سے ناجائز مراسم تھے اور اس نے خود ہی قتل کر وا کر یہ ڈرامہ رچایا ہے جس پر پولیس نے عشرت کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقتول کی لاش سول ہسپتال ساہیوال پوسٹمارٹم کے لیے پہنچا دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں