اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے تمام محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک مقیم محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اوور سیز کمیشن قائم کر دیا جس سے اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کی فوری نشاندہی ہو سکے

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کا اجلس سے خطاب

ہفتہ 13 اگست 2016 18:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اوور سیز کمیشن قائم کر دیا ہے تا کہ انہیں درپیش مشکلات کی فوری نشاندہی ہو سکے ۔

انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس میں اوور سیز پاکستانی کمیشن کے ضلعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی سی او شوکت علی کھچی ،ڈی پی او محمد عاطف اکرام ،اے ڈی سی رضوان نذیر ،اے سی ساہیوال صبا اصغر ،اے سی چیچہ وطنی محمدعابد کلیار اور کمیشن کے ضلعی ممبر عمران ادریس نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع ساہیوال سے متعلقہ 19 درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے ۔

ان درخواستوں میں سے زیادہ تر کا تعلق رشتے داروں کی طرف سے زرعی زمینوں اور رہائشی مکانات پر ناجائز قبضوں کے بارے میں تھا ۔امریکہ میں مقیم خالد چوہدری کی درخواست پر محکمہ ریونیو کے عملے کے خلاف اینٹی کرپشن کو انکوائری کی ہدایت کی گئی جنہوں نے شکایت کنندہ کے پاور آف اٹارنی سے زیادہ زمین رضا مندی کے بغیر فروخت کر دی تھی ۔لنکا شائر میں مقیم سمیعہ علی کی درخواست پر کمیشن نے مقامی پولیس کو ہدایت کی کہ ان کی 50 کنال اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کروایا جائے ۔کمیشن نے متعدددیگر درخواستوں پر متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ درخواست دہندگان کی اراضی کی تقسیم کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ انہیں ان کا حق مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں