ساہیوال، ٹریفک حادثہ میں نامعلوم ادھیڑ عمر شخص عمر جاں بحق

ہفتہ 13 اگست 2016 16:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) ساہیوال ملتان روڈ پر چک 12-116ایل کے قریب ٹریفک کے حادثہ میں دو روز قبل شدید زخمی ہونے والا پچاس سالہ ادھیڑ عمر سول ہسپتال ساہیوال میں دم توڑ گیا پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو لاوارث قرار دیکر دفن کرا دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے دو روز قبل متوفی سڑک کنارے جا رہا تھا کہ نامعلوم کار نے روند ڈالا تھاجسے 1122کی گاڑی نے ہسپتال داخل کرا دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں